دنیا بھر میں31 دسمبر کی شام نئے سال کی آمد کا جشن دھوم دھام سے منایا جاتا ہے، اور سال کے آخری سورج کے غروب ہونے کے مناطر بھی عکس بند کئے جاتے ہیں۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عوام سال کے آخری سورج کو ڈوبتے ہوئے دیکھنے کے لئے اہتمام کرتے ہیں، اور اپنے اپنے شہروں کی یادگار، اونچی یا تفریحی جگہوں کا تعین کرکے پہنچ جاتے ہیں۔
پاکستان میں آج عیسوی سال کا آخری سورج کس وقت غروب ہوگا، اس حوالے سے مختلف شہروں کے اوقات کس اس طرح سے ہیں۔
کراچی میں عیسوی سال کا آخری سورج شام 5 بج کر 50 منٹ پر غروب ہوگا، اور حسب روایت عوام کا جم غفیر شہر کے مشہور اور مصروف ترین ساحل سی ویو پر پہنچ کر سال کی آخری شام گزارے گا۔
سیالکوٹ میں سال کا آخری سورج 5 بج کر 06 منٹ پر غروب ہوگا، اور یہاں کے عوام شہر کے مشہور قلعے پر اپنی یادیں عکس بند کرتے ہیں۔ اسی طرح
گوجرانوالہ میں سال کے آخری سورج کے غروب ہونے کا وقت 5 بج کر 8 منٹ ہے۔
پاکستان کی خوبصورت ترین وادی سوات میں عیسوی سال کا آخری سورج 5 بج کر 07 منٹ پر غروب ہوگا، یہاں کے عوام عموماً اونچے مقام کالام جاکر اپنی خوشیوں کا اظہار کرتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سال کا آخری سورج 5 بج کر 15 منٹ پر ڈوب جائے گا، اور یہاں کے عوام فیصل مسجد جاکر اپنی خوشیاں عکس بند کرتے ہیں۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سال کا آخری سورج 5 بج کر 07 منٹ پر ڈوبے گا، اور یہاں کے شہری مینار پاکستان، بادشاہی مسجد میں جمع ہوکر جشن مناتے ہیں۔
خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں عیسوی سال کا آخری سورج 5 بج کر 15 منٹ پر غروب ہوگا، جب کہ بلوچستان کے دارالحکومت اور پاکستان کے خوبصورت اور ٹھنڈے شہر کوئٹہ میں آج سال کا آخری سورج 5 بج کر 41 منٹ پر ڈوب جائے گا۔
حیدرآباد میں سورج کی آخری کرنیں 5 بج کر 47 منٹ تک روشنی دیں گی، اور سکھر کے لنک ڈاؤن برج پر 5 بج کر 40 منٹ پر عوام آخری سورج کا نظارہ کریں گے۔
ملتان میں سال کے آخری سورج کے آخری لمحات 5 بج کر 24 منٹ پر دیکھے جائیں گے، جب کہ فیصل آباد کے عبداللہ پل پر سال کا آخری سورج 5 بج کر 14 منٹ پر روشنی سمیٹ لے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/XHr7Jd9
0 Comments