Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق؛ پی ٹی آئی نے حکمت عملی بنالی

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے لیے رواں ہفتے قومی اسمبلی جانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے تشکیل دی گئی حکمت عملی کے تحت پی ٹی آئی ارکان بدھ کو دوپہر 12 بجے خیبر پختونخوا ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے جس کے بعد پارلیمنٹ جائیں گے۔

پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب

اس موقع پر عمران خان ارکان قومی اسمبلی ویڈیو لنک پر خطاب بھی کریں گے۔

عامر ڈوگر نے تحریک انصاف کے ارکان کو بدھ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ٹی آئی نے 22 دسمبر کو بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کوئی بھی رکن استعفوں کی تصدیق کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس نہ پہنچ سکا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Lq7KPf5

Post a Comment

0 Comments