Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ڈسکہ ضمنی الیکشن؛ بے ضابطگی میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں بے ضابطگی میں ملوث افسران کیخلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں بے ضابطگی میں ملوث افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کی کاروائی کالعدم قرار دے دی ہے۔

عدالت نے افسران کی جانب سے الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف دائر تمام درخواستیں منظور کرلی ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مس کنڈیکٹ پر متعلقہ محکمے کارروائی کر سکتے تھے، الیکشن کمیشن نہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس 19 فروری کو حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب ہوئے تھے، الیکشن کے روز حلقے میں شدید بے نظمی بھی دیکھنے میں آئی، جہاں مشتعل افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سی سیالکوٹ اور دیگر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی کارروائی شروع کی گئی تھی، تاہم سابق ڈی سی سیالکوٹ اور دیگر نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/wVrzJxo

Post a Comment

0 Comments