عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے ہتھکنڈے عمران خان کا راستہ روکنےکے لیے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے پاس 6 ارب سےکچھ زائد زرمبادلہ ہے اور IMFکی چھتری بھی نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر ، آٹےکے ڈبل ریٹ پر بھی سناٹا، اللہ رحم کرے۔ دوائیوں کی قلت اور خام مال نایاب ٹیکسٹائل بند، غریب پر سخت سردی میں لنڈا بازار کے دروازے بند اور کفن دفن کے پیسےبھی نہیں ہیں کیا یہ ہےتبدیلی؟
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بدلایتی انتخابات سے بھاگنے والے ملک میں خاک الیکشن کروائیں گے۔ جوان دفاع وطن پر جانیں نچھاور کررہے ہیں اور حکمران آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نےجب سےتوشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ سیاست اور معیشت دونوں تباہ ہیں۔ الیکشن اپریل مئی میں نہ ہوئے توحالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ سارے ہتھکنڈے عمران خان کا راستہ روکنےکے لیے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/DLpVONE
0 Comments