مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں سیاسی رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے مجوزہ اقدامات اور دیگر آپشنز پر تفصیلی گفتگو کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی 18 دسمبر کو لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/NYjuKdr
0 Comments