سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لئے قانون کی بالادستی بہت ضروری ہے۔
پنجاب پولیس کے سابق آئی جیز نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
سربراہ پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے سابق آئی جیز میں شوکت جاوید،چوہدری یعقوب ، خالد فاروق اور طارق پرویز شامل تھے۔
ملاقات کے دوران پولیس اور نظام انصاف میں اصلاحات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس موقع پر سابق پولیس افسران نے اصلاحات کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر بیان کیا۔
عمران خان نے کہا کہ پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی کے بغیر اہم اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے، ملک میں معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لئے قانون کی بالادستی بہت ضروری ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zhNloxj
0 Comments