Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر، لاہور کا دوسرا نمبر

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا جب کہ لاہور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بدھ (28 دسمبر) کو ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 254 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر ہے۔

جنوبی پنجاب کا گرین زون بھی آلودگی کی زد میں

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی

ماحولیات کے ماہرین کے مطابق اگر فضا میں ایئر کوالٹی انڈیکس صفر سے 50 تک ہو تو ماحول کو بہتر کہا جا سکتا ہے یعنی اس کے مطابق فضائی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔

اگر اے کیو آئی 51 سے 100 کے درمیان ہو تو آلودگی خطرے سے باہر تصور کی جائے گی لیکن اگر یہی ریڈنگ 101 سے 150 کے درمیان ہو جائے تو حساس افراد کے لیے فضا مضر صحت تصور کی جاتی ہے۔

اسی طرح اے کیو آئی کی ریڈنگ 151 سے 200 ہو جائے تو ماحول مکمل طور پر صحت کے لیے نقصان دہ ہو جائے گا، 200 سے 300 کے درمیان اے کیو آئی کا مطلب ہے فضا انتہائی آلودہ ہو چکی ہے جس میں رہنا خطرے سے بھرپور ہے جب کہ 300 سے زیادہ اے کیو آئی کو خطرناک ترین تصور کیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/nFBVRth

Post a Comment

0 Comments