مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کو گورنر ہاؤس پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی۔
گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل سرجوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی تمام ارکان صوبائی اسمبلی کوگورنر ہاوس پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی دو بجے تک گورنرہاوس پہنچیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں اسمبلی اجلاس اور سیاسی صورتحال پرحکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/cHpFs95
0 Comments