وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 49 کروڑ ڈالر سے زائد رہے۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 49 کروڑ ڈالر سے زائد رہے، جب کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں مالی ذخائر 24 ارب 11 کروڑ ڈالر سے زائد تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانچ ماہ میں نان ٹیکس آمدنی میں 23.4 فیصد کی کمی ہوئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.7 فیصد کمی ريکارڈ ہوئی، جب کہ جولائی سے نومبر مہنگائی کی شرح 25.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 5 ماہ میں مالی خسارہ 1266 ارب روپے رہا، جو گزشتہ مالی سال 587 ارب روپے تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/KhqeRxG
0 Comments