Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

اغواء برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث پیرودھائی تھانہ میں تعینات کانسٹیبل گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے پشاور کے رہائشی سے لاکھوں روپے چھینے اور اغوا بھی کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم پیرودھائی تھانہ میں تعینات ہے، اور وقوعہ سے 20 روز قبل ہی تبادلہ ہوکر آیا تھا، ملزم کیخلاف شکایت پر کارروائی کی گئی تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے پشاور کے ایک شہری سے تلاشی کے بہانے 3 لاکھ چھینے اور اسے اغواء کرلیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم نے مغوی کے اہلخانہ سے فون پر 6 لاکھ تاوان مانگا، اور جب ملزم کی بتائی ہوئی رقم اور متعلقہ جگہ پر ایک شخص رقم لے کر پہنچا تو ملزم نے رقم لے کر آنے والے شخص سے پیسے لئے اور اسے بھی اغوا کرلیا، اور مزید ایک لاکھ منگوائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/DJRL16V

Post a Comment

0 Comments