Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پاکستان میں سیکیورٹی الرٹ کے باوجود بھارتی سافٹ ویئرز کا استعمال

پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کو خبردار کرنے کے باوجود بھارتی کمپنی کے سافٹ وئیرز کا استعمال جاری ہے۔

نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر میں بھارتی کمپنی کے تیار کردہ سافٹ وئیرز استعمال ہورہے ہیں، 3 سال قبل بھی اس حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں ڈویژنز چیف سیکرٹریز ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی کمپنی کے سافٹ وئیرز کے استعمال پر سائبر سیکیورٹی تحفظات ہیں۔

این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آن لائن بزنس کے لیے بھارتی سافٹ وئیرز کا استعمال فوری ترک کیا جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/c26kUDn

Post a Comment

0 Comments