وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ غیر ملکی دوروں کے ہوائی جہاز کے ٹکٹ اور ہوٹلوں میں قیام کا خرچہ میں ادا کرتا ہوں۔
سماء سے خصوصی گفتگو کے دوران بیرون ملک دوروں سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں وزیر داخلہ نہیں وزیر خارجہ ہوں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دیگر لوگ شاید چھٹیاں منانے بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں، میرے غیر ملکی دوروں کافائدہ میری ذات کو نہیں عوام کو ہوا ہے، میری محنت سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلا اور ملک کو معاشی فوائدحاصل ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا، پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ خریدتا ہے، اپنے ہوٹل کا بل بھی خود ادا کرتا ہوں۔
بحیثیت وزیر خارجہ اپنی کارکردگی پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اس وقت جی 77 یعنی پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے اتحاد کی قیادت کررہا ہے، ہم نے کوپ 27 میں موسمیاتی تغیر سے تباہی سے ازالے کو ایجنڈے میں شامل کروایا اور یہ پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Svw3b9i
0 Comments