چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن (ECP) نے پھر سے ثابت کردیا کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم (PDM) ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے، ووٹ کا حق بنیادی جمہوری اصول ہے، اور پی ٹی آئی (PTI) پوری دلجمعی سے اس پر قائم ہے۔
مزید پڑھیں؛ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، تاہم قلیل وقت کا عذر پیش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب نہیں کرائے۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے کے خلاف انٹر کورٹ اپیل کردی ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث انتخابی عمل ممکن نہیں تھا، ایک رات میں انتخابی عملے اور سامان کی ترسیل ممکن نہیں تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0BbDTVO
0 Comments