پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کو آج کے دن انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دے دیا۔
پنجاب کی سیاسی بساط پر ہلچل ہے، اور فریقین کی سوچ بچار اور چالیں جاری ہیں، جب کہ ملاقاتوں کے دور بھی چل رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اپنے اپنے ایم پی ایز کو آج شام تک لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، جب کہ سابق صدر اور مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کو آج کے دن کیلئے انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لاہورمیں وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گزشتہ روز کے انٹرویو کی بازگشت رہی۔
اجلاس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ایک گھنٹہ ملاقات کی، اور عمران خان کےاعلان پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی سے بات کرنے کا عندیہ دیا ہے، اور ملکی سیاست میں آئندہ 48 گھنٹے اہم ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرویزالہٰی تحریک انصاف کے ساتھ اپنی پوزیشن واضح کریں گے تو اتحادی جماعتیں غوروخوض کرسکتی ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/14unhsJ
0 Comments