گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلی پنجاب کے تخت کا دھڑن تختہ کردیا، اور بلیغ الرحمان نے پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پروزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے، جب کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ آئینی طور پر غیر فعال کردی گئی ہے، تاہم پرویز الہٰی نئے قائد ایوان کےانتخاب تک عہدے پرکام کرتے رہیں گے۔
چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل نے گورنرپنجاب کے احکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب کابینہ تحلیل کردی ہے۔
وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے فوری بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا اس لیے انہیں کام سے روک دیا گیا ہے۔
گورنر کے نوٹیفکیشن کے بعد رات گئے پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا، جس میں پرویز الہٰی، اسپیکر سبطین خان، صوبائی وزیر راجہ بشارت اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس شریک ہوئے۔
چوہدری پرویزالہٰی نے گورنرپنجاب کے نوٹیفکیشن کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، ور اسے غیرآئینی قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
graphics وزیراعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی وزیراعلیٰ اورکابینہ آئینی طورپرغیرفعال چیف سیکرٹری نے پنجاب کابینہ تحلیل کردی رات گئے پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس سبطین خان، راجہ بشارت ،احمد اویس کی شرکت پرویزالہٰی کا گورنرکا نوٹیفکیشن ماننے سے انکار
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0lJfNEn
0 Comments