عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں گرفتار ان کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
معروف اینکرز پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں گرفتار ان کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لئے کراچی کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول کے مطابق دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں، ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف شواہد موجود نہیں۔ اس لئے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔
عامر لیاقت کی موت سے چند ماہ قبل چند نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں ان ویڈیوز پر دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو خانیوال سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا تھا۔
دانیہ شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ یہ ویڈیوز اس کے موبائل میں موجود تھیں لیکن اسے سوشل میدیا پر جاری کس نے کیا ہے اس کا اسے بالکل علم نہیں۔
ملزمہ نے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی لیکن اسے مسترد کردیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/oVPsjMe
0 Comments