Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پرویز الہیٰ کی اعتماد کے ووٹ کے لئے حسنین دریشک کو منانے کی کوشش

وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے حسنین بہادردریشک کو پہلے کابینہ سے نکالا، استعفی لیا اور اب وزیر کو قابل قرار دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب پرویزالہی بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، انہوں نے پہلے پی ٹی آئی کے وزیر حسنین بہادر دریشک کو کابینہ سے نکالا، ان سے استعفی لیا اور اب جب اعتماد کا ووٹ لینے کی بات آئی تو حسنین دریشک کو قابل وزیر قرار دے دیا۔

پرویز الہیٰ نے تحریک عدم اعتماد میں حسنین بہادر دریشک کو ووٹ کے لئےمنانےکی کوششیں شروع کردی ہیں، اور کہا ہے کہ حسین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیروں میں سے ایک وزیر ہیں۔

بات یہیں نہیں بلکہ پرویزالٰہی نے یہ بھی کہا کہ حسین بہادر دریشک میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے میرا بیٹا مونس الٰہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حسین بہادردریشک کا استعفیٰ منظور نہیں کیا، اس لئے وہ بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MsjaheD

Post a Comment

0 Comments