پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پچ کی تیاری کے حوالے سے خود میدان میں آگئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی ہی میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جن پچز ہر مقابلے ہوئے ان کے معیار پر شائقین ، میڈیا اور سابق کرکٹرز مسلسل سوال اٹھارہے ہیں۔
عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی سلیکشن کمیٹی کے کنوینرہ ارون رشید کے ہمراہ نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچ گٸے۔ اس موقع پر کیوریٹرز نے شاہد خان آفریدی کو پچ سے متعلق بریفنگ دی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ڈیڈ پچ قابل قبول نہیں، ایسی پچ بناٸیں جس پر اچھی کرکٹ ہو، دوسرے ٹیسٹ کے لئے باؤنسی وکٹ کی کوشش کریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0ohs6DZ
0 Comments