تحریک انصاف کے ارکان نے 22 دسمبر کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے رودان عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ تحریک انصاف کے ارکان استعفے دینے کے باوجود تنخواہیں بھی لے رہے ہیں۔
جس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے اسپیکر پرویز اشرف کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے خط لکھ دیا ہے،
شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم ایک ساتھ ہی استفعوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے لیکن اگر اسپیکر چاہیں تو اراکین کو انفرادی طور پر طلب کرسکتے ہیں۔
اسپیکر کو خط لکھنے کے کئی روز گزرنے کے باوجود اب تک تحریک انصاف کے ارکان کو طلب نہیں کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپنے ارکان کے استفعوں کی تصدیق کرانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
حکمت عملی کے تحت تحریک انصاف کے 123 ارکان اپنے استعفوں کی تصدیق کيلئے جمعرات (22 دسمبر) کو قومی اسمبلی جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں اپنے استفعوں کی تصدیق کرانے والے ارکان کی قیادت پارٹی کے وائس چیئرمین اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کریں گے۔
قومی اسمبلی جانے سے پہلے تمام ارکان اسمبلی اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہاؤس میں جمع ہوں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/75oZW9B
0 Comments