کراچی کے علاقےگلستان جوہرمیں نوجوان پرفائرنگ کرنے والےشاہین فورس کے 3 اہلکاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں گھر کی دہلیز پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
ابتدا میں پولیس اہلکاروں نے کہا کہ موٹر سائیکل نہ روکنے پر گولی چلائی گئی جس سے عامر نامی نوجوان ہلاک ہوگیا۔
اسے مقابلے کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن سی سی ٹی فوٹیج نے ساری صورت حال واضح کردی۔
بعد ازاں تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار اہلکاروں کی شناخت شہریار، ناصر اور فیسل کے نام سے ہوئی۔ تینوں اہلکار پولیس کی شاہین فورس میں تھے۔
تینوں ملزمان شہریار،فیصل اور ناصر کوانسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت نے تینوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالےکردیا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے افسران کے سامنے نوجوان عامر پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے بتایا کہ شہر یار نے عامر پر 2 گولیاں چلائیں اور جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول بھی شہریار نے ہی رکھا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/r9g4ZGR
0 Comments