Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر راکٹ لانچرز ودستی بموں سے حملہ

پولیس کی چوکی پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور دستی بموں سے حملہ کردیا، جب کہ فائرنگ سے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکواڑہ میں قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز اور دستی بموں سمیت جدید اسلحے کے استعمال کیا۔

ڈی پی او شعیب خان کے مطابق دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر17 سے زائد راکٹ لانچرز فائر کیے، اور جدید اسلحے سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او شعیب خان اور ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان اور اپنے سکواڈ کے ہمراہ بروقت پہنچ گئے اور دہشت گروں کو منہ توڑ جواب دیا، دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جب کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RPq1WKb

Post a Comment

0 Comments