Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی پنشن اور مراعات میں کٹوتی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست

ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر سپریم کورٹ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی پنشن اور مراعات میں کٹوتی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

ذوالفقار بھٹہ ایڈووکیٹ نامی وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں نے آرٹیکل 184 (3) کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے جس میں صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد 24 ہزار یومیہ پینشن ملتی ہے جب کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات 300 لیٹر ماہانہ پٹرول بھی دیا جاتا ہے۔

ذوالفقار بھٹہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ معاشی بحران کی وجہ سے روز مرہ اشیاء کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکیں، عوام خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت تنخواہیں، پنشن اور مراعات کاٹنے کے بجائے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

عدالت عظمیٰ میں دائر درکواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 38 میں عوام کے آمدن میں تفریق کو ختم کرنے کا کہا گیا ہے، معاشی بحران سے نمٹنے کيلئے ججوں کی تنخواہوں اور مراعات پر نظرثانی ہوني چاہییے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Hn0De3w

Post a Comment

0 Comments