Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی اور دونوں نے دہشتگردی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشتگردی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا اور ملکی دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے ملاقات میں وزیراعظم کو ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، جب کہ کل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پربھی بات کی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا، عسکری حکام دہشتگردی، افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، جب کہ کل کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/E2iA7sk

Post a Comment

0 Comments