پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہم ڈومیسٹک کرکٹ کو اس سطح پر لے جائیں گے جہاں سے ہمیں بہترین ٹیسٹ کرکٹر ملیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی عمارت میں مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے قبل نجم سیٹھی کہا کہ ہم نے 5 سال پی سی بی میں خدمات سرانجام دیں، ہم نے اپنے دور میں بہترین کام کیے ،گزشہ 4 سالہ کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے، ہماری ٹیم کو معاملات چلانے کے لیے آئندہ دنوں میں بہت کام کرنا ہے،کوشش ہوگی آئندہ 3 ماہ میں بہتر کام کریں۔
نجم سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی مینجمنٹ کمیٹی قائم
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارا بنیادی ایجنڈا ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی ہے، مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی، ریجن اور ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بحال کی جائے گی، فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی سے کرکٹرز کو روزگار ملے گا، بحران کا خاتمہ ہوگا۔
سربراہ مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں پی ایس ایل کے لیے کوشش کی تھی، جو اب بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے، ہم ڈومیسٹک کرکٹ کو اس سطح پر لے جائیں گے جہاں سے ہمیں بہترین ٹیسٹ کرکٹر ملیں۔
بھارت سے کرکٹ کے معاملات پر نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت سے متعلق معاملات پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، ہم بھارت سے کرکٹ کے معاملات پر حکومت سے اجازت لیں گے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے چند روز قبل پشاور میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وہاں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کی بات کی تھی تاہم نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم پشاور نہ جائیں، پشاور کے لئے کوئی ریڈ فلیگ نہیں، جلد وہاں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان پر نجم سیٹھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان بہت اہم ہے، ٹیم کا اعلان ہوچکا، اس لئے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کا مؤقف ہے کہ ٹیم بھی تبدیل کریں جبکہ کچھ لوگوں کی رائے میں ابھی ٹیم کو نہیں چھیڑنا چاہیے، اگر کارکردگی اچھی ہو تو تبدیلی نہیں ہوتی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JqBy8HX
0 Comments