رواں ہفتے سندھ کے ضلع سانگھڑ کے بعد خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ابتدائی طور پر نئے کنویں سے یومیہ 39 اعشاریہ 12 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ نئے ذخیرے سے یومیہ 1840 بیرل تیل بھی حاصل ہوگا۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق رواں سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ 15ویں دریافت ہے، نئی دریافت سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی ہوگی۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران سندھ کے ضلع سانگھڑ سے بھی تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/SPDKITG
0 Comments