امریکا نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کردی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ امریکا افغان سرحد سے حملے روکنے کیلئے پاکستان کو فنڈز فراہمی کیلئے تیار ہے۔
بلاول بھٹو کے مطابق دورہ امریکا کے دوران انکی امریکی سینیٹر باب مینینڈیز اور لنڈسے گراہم سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے حال ہی میں پاکستان میں حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ ”بڑھتے خطرے“ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مدد کی پیشکش کی ہے، دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/fDwn6Rl
0 Comments