Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک جاپہنچی

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤ ٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 6ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 25 فیصد رہی ہے۔

وزارت خزانہ ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ (جولائی تا دسمبر 2022) کے دوران بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

جولائی تا دسمبر 2022 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 58.7 فیصد جب کہ مجموعی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 180.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں 11.1 فیصد اور برآمدات میں مجموعی طور پر 6.8 فیصد کمی آئی۔

معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تک رہ گئے، مالیاتی خسارہ 218 ار ب روپے اضافے کے ساتھ بنیادی خسارہ 511 ارب روپے رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران درآمدات میں 18.2 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 59.7 فیصد کمی ہوئی۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ایف بی آر محصولات میں 17.4 فیصد جب کہ نان ٹیکس آمدنی میں58.4 فیصد کا اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/a07on32

Post a Comment

0 Comments