Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

لاہور:25مئی کے واقعات کے حوالے سے جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ مکمل

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ واقعات کے حوالے سے قائم سنگل جوڈیشل انکوائری بینچ نے تمام افسران کو بری الذمہ قرار دے دیا۔

ون میں ٹربیونل جسٹس شبر رضوی نے تمام افسران کو 25 مئی کے واقعات سے بری الذمہ قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نےسینئرسول اور پولیس افسران کیخلاف صرف الزامات لگائے، پی ٹی آئی قیادت کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکی۔

خیال رہے کہ 28 ستمبر کو اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی ہدایت پر مئی کو آزادی مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لئے ون مین ٹربیونل قائم کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق ون مین ٹریبونل نے 25مئی کو ہونے والے واقعات کے حقائق اور وجوہات کا تعین اور اقدامات کاجائزہ لے کر ذمہ داری کا تعین کرنا تھا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 26 جنوری کو بھی الیکشن کمیشن سے پنجاب کے نگراں سیٹ اپ میں سانحہ 25مئی میں ملوث 22افسران کی تعیناتی روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/PcNZGTS

Post a Comment

0 Comments