تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان پارلیمنٹ کے استعفے منظور کرلئے گئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے ہیں، اس سے قبل 17 دسمبر کو بھی پی ٹی آئی کے 34 ارکان پارلیمنٹ کے استعفے منظور کئے گئے تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے جن اراکان کے استعفے منظور کئے ہیں ان میں ملیکہ بخاری، عندلیب عباس، خسرو بختیار، فخر امام امجد علی خان، کرامت کھوکھر، مجاہد علی، عثمان ترکئی، جنید اکبر، شیر اکبر، عامر کیانی اور مجاہد علی شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے اب تک مجموعی طور پر 80 ارکان کے استعفے منظور کئے جاچکے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0yG3cou
0 Comments