Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

لسبیلہ: کوچ کھائی میں گرنے سے 41 مسافر جاں بحق

لسبیلہ ( Lasbela ) کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جا گردی، اندوہناک حادثے میں 41 مسافر جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے میں 2 گھنٹے لگ گئے، بعد ازاں لاشیں نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ حمزہ انجم کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کوچ میں 40 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے بچہ اور خاتون سمیت کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جب کہ لاشیں نکالنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ ابتدا میں لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ لاشوں کی شناخت کے لئے انہیں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی این اے سے شناخت کیا جائے گا، دو شدید زخمیوں کو بھی فوری طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ رات گئے پیش آیا، اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/E4YkrjO

Post a Comment

0 Comments