وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان کراچی میں ساحل سمندر پرمارننگ واک کیلئے گئی تھیں جہاں انکے ساتھ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
شیری رحمان مارننگ واک کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے پارکنگ میں پاؤں پھسلنے سے گرگئیں جس کے نتیجے میں انکے پاؤں میں فریکچر ہوا ہے۔
شیری رحمان کو علاج معالجے کیلئے نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ شیری رحمان پیپلزپارٹی کی سرگرم ہنما ہیں جو 2015 سے سینیٹ آف پاکستان کی رکن ہیں۔ وہ مارچ 2018 سے اگست 2018 تک سینیٹ کی پہلی خاتون قائد حزب اختلاف رہ چکی ہیں۔
شیری رحمان 2011 سے 2013 کے دوران امریکا میں پاکستانی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/xFejWcf
0 Comments