Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ لندن روانہ

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ ( Rana Sanaullah ) آج بروز بدھ 18 جنوری کو لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نجی دورے پر لندن روانہ ہوئے۔ وہ چار روز لندن میں قیام کریں گے۔ وفاقی وزیر نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہوئے۔

اس دوران وہ پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ( Nawaz Sharif ) سے ملاقات بھی کریں گے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور اہم امور پر تفصیلات سے آگاہ کریںگے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر بھی ہیں، اس حیثیت سے وہ پارٹی قائد کو پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/C8YsXct

Post a Comment

0 Comments