Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

بھارت کے ساتھ کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہورہی, وزیر مملکت برائے خارجہ

وزیر خارجہ برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہورہی جو ہورہا ہے سب کے سامنے ہورہا ہے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں سیاست کی بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گی، جو آج ہم فیصلہ کریں گے کل اس کا بوجھ بھی اٹھانا پڑتا ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ بدقسمتی سے سرحد پار ایسا شخص وزیراعظم بنا بیٹھا ہے جو کہتا ہے بھارت کے ایٹمی ہتھیار دیوالی کیلئے نہیں بنائے۔ اِس کے باوجود پاکستان امن کے لئے کوشش کرتا رہے گا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے، امن ہماری خواہش ہے، بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ اس وقت بھارت کے ساتھ کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہورہی، نہ تجارت کے معاملے کسی قسم کی بات چیت ہورہی ہے، جو ہورہا ہے سب کے سامنے ہورہا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر کشیدگی میں کمی آئی ہے، بھارت کے ساتھ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدہ بھی امن کی ایک کوشش ہے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جارہا ہے، نریندرا مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری واضح ثبوت ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/TUFxw6L

Post a Comment

0 Comments