Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کیا سندھ میں کہیں برف باری بھی ہوتی ہے ؟

جی ہاں شاید آپ میں سے اکثر لوگ یہ بات جانتے ہوں کہ سندھ میں ایک ایسا بھی مقام ہے، جسے سندھ کے مری سے تشبہہ دی جاتی ہے اور وہاں برف باری بھی ہوتی ہے۔ اس مقام کو کورگھ ہل اسٹیشن کہتے ہیں۔

سندھ کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر تقریبا دوسال بعد ہلکی برفباری نے موسم دلفریب اور سرد بنا دیا ہے۔ برف کی سفید چادر اوڑھے نظر آنے والے کورگھ ہل میں برفباری سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہیں سیاحوں کی بڑی تعداد نے موسم کا لطف اٹھانے کیلئے اس علاقے کا رخ کیا۔

انچارج گورکھ جمن جمالی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس مقام پر دوسال بعد برفباری ہوئی ہے اور سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ یہ ہل اسٹیشن دادو شہر سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر کھیرتھر رینج میں سطح سمندر سے 5,800 فٹ بلندی پر واقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مالم جبہ 06، مری 01انچ اورا سکردو میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی14، زیارت منفی11، استور، کالام منفی 09، گوپس میں منفی 08ڈگری سینٹی گریڈ رہا ، ہنزہ منفی 07، مالم جبہ، اسکردو منفی 06، قلات میں منفی 05 سینٹی گریڈ رہا کوئٹہ، بگروٹ منفی 04اور مری میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ 7، مظفر آباد 6، گڑھی دوپٹہ 2، سیدو شریف 4، دیر 3، کالام ایک، مری 4، اٹک 3، اسلام آباد 2، فیصل آباد، خانیوال، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی میں سردی کی ایک اور نئی لہر داخل ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ صوبہ سندھ میں( آج) اتوار سے سردی کی نئی لہر کا امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 2 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

سردی کی یہ لہر کم و بیش ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سکھر ، گھوٹکی ، شہداد کوٹ ، کشمور ، تھرپارکر، عمر کوٹ سمیت دیگر میں درجہ حرارت2تا 4 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے اس کے علاوہ شہید بے نظیر آباد ، نوشہرو فیروز ، سانگھڑ ، مٹیاری و دیگر میں درجہ حرارت 3 تا 5 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی ، حیدرآباد ، بدین ، سجاول ، ٹھٹھہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6 تا 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں سردی کی لہر کا آغاز پیر سے ہوگا تاہم آج(اتوار) رات سے ٹھنڈ میں اضافہ ہونا شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر کم و بیش ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔

آزاد کشمیر میں تیسرے روز بھي وقفے وقفے سے روئی کے گالے گررہے ہیں ۔۔ جس کے باعث سردي کي شدت ميں مزيد اضافہ ہوگيا، جہاں برفباری کے باعث اہم رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ ضلع باغ، پونچھ اور حویلی کے پہاڑی علاقوں میں ہر سو سفیدی چھائی ہوئی ہے، جب کہ وادی نیلم میں بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔

گليات ميں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے بعد سردی کی شدت ميں مزيد اضافہ ہوگيا ہے،سياحوں کی بڑی تعداد برفباری سےلطف اندوز ہورہی ہے۔ نتھیاگلی میں ایک فٹ سےزائد برف پڑ چکی ہے۔

شوگران ناران اور اپر ہزارہ میں بھی بارشِ اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ سیاح برفباری سے لطف اندوز ہو رہے۔ روئی کے گالوں نے قدرتی حسن کو چار چاند لگا دئیے۔ ہرطرف پھیلی برف کی چادر دلکش منظر پیش کرتی ہے۔

کئی کئی فٹ برف کو ہٹانے کیلئے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ سڑکوں سے برف ہٹانےمیں مصروف ہے، تاکہ سیاحوں اور مقامی شہریوں کو سفر کے دوران مشکلات پیش نہ ہوں۔ مشکل راستوں کے باوجود برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد شوگران اور چھترپلین پہنچ گئی۔

مری اور گردونواح میں دو روز سے برفباری پارہ منفی پانچ تک گرگیا۔ محکمہ ہائی ویز نے تمام سڑکوں سے برف صاف کردی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/nVfkDJg

Post a Comment

0 Comments