Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

عمران خان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار رانا ثنااللہ اور حکومت ہوگی، شبلی فراز

تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرے کا نوٹیفکیشن پنجاب پولیس نے جاری کیا تھا، ان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار رانا ثنااللہ اور حکومت ہوگی۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج پنجاب حکومت کا خط موصول ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پنجاب اورکے پی والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کواسی پولیس نے جان کے خطرے کا نوٹیفکیشن کیا تھا، قاتلانہ حملے کے باوجود کٹ پتلی حکومت استعمال ہو رہی ہے، ہم اس کی پوری زمہ داری رانا ثنا اللہ پر ڈالتے ہیں، اگر عمران خان کو کچھ بھی ہوا توذمہ دار رانا ثنااللہ اورکٹ پتلی حکومت ہو گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کا حق ہوتا ہے کہ اسے سکیورٹی ملے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ تلقین کی ہے سیاست آئیں کے دائرے میں ہو گی، عمران خان نے خان صاحب نے کسی کو قانون کے باہر کام کرنے کا نہیں کہا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آج سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہیں، جن میں راجا پرویز اشرف، الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت اور خیبر پختونخوا حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/oeMFNxY

Post a Comment

0 Comments