پاکستان تحریک انصاف ( PTI ) کے رہنما چوہدری فواد حسین ( Chaudhary Fawad Hussain ) کو منگل کی رات 24 جنوری کو لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد صبح 25 جنوری بروز بدھ کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کے طبی معائنے کا حکم دیا۔
لاہور کے سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا طبی معائنہ کیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری طبی طور پر نارمل ہیں، اور سفر کر سکتے ہیں۔
میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی بلڈ شوگر183 ہے جو معمول سے زیادہ ہے، اور ان کا بلڈ پریشر 160 ہے، ان کے جسم پرتشدد کا بظاہر کوئی نشان نہیں۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سروسزاسپتال کے ماہرنفسیات نے بھی فواد چوہدری کا چیک اپ کیا اور انکشاف ہوا ہے کہ فواد چوہدری نفسیاتی دباؤ کا شکارہیں، اور ذہنی دباؤ کی ادویات کا استعمال کر رہے ہیں۔
میڈیکل چیک اپ کے بعد پولیس فواد چوہدری کو سروسز اسپتال سے عدالت کے لیے روانہ ہوگئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/bWlBsmd
0 Comments