پنجاب کے نگراں وزيراعلیٰ سے متعلق اليکشن کميشن آف پاکستان آج اپنا فیصلہ سنائے گا، کمیشن دیئے گئے چار ناموں میں سے بہترین امیدوار کا نام فائنل کرے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آج بروز اتوار 22 جنوری کو اہم اجلاس ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
اجلاس میں چاروں ممبران اور سیکریٹری الیکشن کمیشن شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کےنگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےتجویز کردہ ناموں پر غور کیا جائے گا، الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے ایک نام کا انتخاب کرے گا۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن ايک نام فائنل کر کے گورنر پنجاب کو ارسال کرے گا۔ پرویز الہیٰ نے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ، جب کہ حمزہ شہباز نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام تجویز کئے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اجلاس میں چاروں امیدواروں کے پروفائل تیار کرلئے۔
ذرائع کے مطابق چاروں امیدواروں کے سروس کیریئر کی تفصیلات بھی تیار کرلیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن آج چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں پروفائل پیش کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کی زیرصدارت اجلاس کل شام 7 بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کی آئینی مدت میں آج رات تک وقت باقی ہے، آئینی ماہرین کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کی آئینی مدت آج رات 10 بج کر 10 منٹ تک ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کئے گئے ہیں، جب کہ حزب اختلاف نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کر رکھا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/IdUiMoD
0 Comments