ایم کیوایم پاکستان کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری صف بندی مکمل ہو چکی بوسیدہ جاگیردارانہ نظام کو مسترد کرتے ہیں۔
حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ غلط مردم شماری پرسزائیں ملیں، سزائیں ملنے کے باوجود غلط مردم شماری درست نہیں کی گئی۔
خالدمقبول کا کہنا تھا کہ غلط مردم شماری پر50 سال سے انتخابات میں دھاندلی ہورہی ہے، کراچی، حیدرآباد میں آبادی کی رفتارکو ملک میں سب سے کم دکھایا گیا۔
کنوینیئر ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں مردم شماری پرانصاف کاانتظارکیا، ہرمرتبہ یہ کہا گیا کہ آپ غلط وقت پر آئے ہیں، ہمارا کیس مضبوط تھا تو سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیتی، ہم عدالتوں اور ایوانوں میں جاکر آواز بلند کرتے رہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی صف بندی مکمل ہوچکی ہے، بوسیدہ جاگیردارانہ نظام کو مسترد کرتے ہیں، ہماری آواز سے جاگیردارانہ نظام کو شدید خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے بعد سیاسی جوڑ توڑ میئر کا فیصلہ کرے گا، دھاندلی سے کراچی اور حیدرآباد کسی اور کا ثابت کرنے اور کسی اور کا شہر بنانے کی سازش کی گئی، لیکن ہم نے انتخابات سے دستبردار ہوکر سازش کو ناکام بنایا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، ہم نے پاکستان بنایا اب پاکستان بچا رہے ہیں، ہم پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہوئے، آج کوئی علاقے نہیں بٹے ہوئے، کوئی نو گو ایریا نہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جو کر رہی ہے، کیا اس کو روکنے والا کوئی نہیں، ملک میں صرف کراچی، حیدرآباد کےعلاوہ کہیں آبادی کم نہیں کی گئی، کھیل ختم نہیں ابھی شروع ہوا ہے، آپ سمجھ رہے ہیں آپ میئربنا لیں گے، ہمیں کچرا اٹھانے کا اختیار دینے کو بھی تیار نہیں، اور پھر آپ کہتے ہیں ہم محب وطن بھی رہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZHFScLB
0 Comments