مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے رانا ثنااللہ کو ہدایت کی ہے کہ ناراض دوستوں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کریں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے، اور مسلم لیگ ن کے ناراض دوستوں سے ملاقاتیں کرنے کی ہدایت دی ہیں۔
نوازشریف نے راناثنااللہ کو ہدایت کی کہ ناراض دوستوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں۔
ناراض دوستوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں، آئندہ انتخابات میں مخلص دوستوں کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کو مریم نواز کے استقبال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کارکنان مریم نواز کا پر تپاک استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جس پر نوازشریف نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے کارکن لاہور ایئر پورٹ پر جمع ہوں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/icUgl1P
0 Comments