Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن، بحالی کی کوششیں جاری

پاورپلانٹس چلاتے وقت کم سسٹم فریکوئنسی آؤٹ ہونے سے ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن آیا ہے۔

پیر کی صبح ایک مرتبہ پھرملک میں بجلی کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

وزارت توانائی کے مطابق نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہواہے۔

وزارت توانائی نے کہا ہے کہ وارسک سے گرڈ اسٹیشنز کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دیئے گئے ہیں۔

این ٹی ڈی سی کا موقف مسترد

وفاقی وزیر پاور ڈویژن خرم دستگیر نے این ٹی ڈی سی کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی سسٹم کی تنصیب کے باوجود ملک بھر میں بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی بحالی میں تاخیرکسی صورت برداشت نہیں۔

کے الیکٹرک کا موقف

کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے ’’کے الیکٹرک‘‘ کے ترجمان عمرن رنا نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ نیشنل گرڈ میں فریکوئینسی کم ہونے کے باعث متعدد شہروں کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی۔ اس کا اثر کے الیکٹرک پر بھی آیا جس سے کراچی کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

عمران رانا نے کہا کہ کے الیکٹرک کا نیٹ ورک محفوظ اور فعال ہے۔ ہمارا عملہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور بحالی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ صارفین سے اُن کے تعاون کے لیے شکر گزار ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/27QPHGs

Post a Comment

0 Comments