Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

شرجیل انعام میمن کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) حیدرآباد میں ہفتہ 21 جنوری کو منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال لانے پر شرجیل میمن کا طبی معانئہ کیا گیا تو پتا چلا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے دل کی 2 شریانیں بند تھیں، انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ شرجیل میمن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24 گھنٹوں بعد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/3lOjLJ2

Post a Comment

0 Comments