پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر ڈیزائن کی جانے والی پہلی گن بوٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گن بوٹ کی تعمیر کے آغاز کی تقریب کا انعقاد آج بروز ہفتہ 28 جنوری کو کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینیرنگ ورکس میں ہوا۔
اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ گن بوٹ جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی۔ ایم ڈی کراچی شپ یارڈ کے مطابق دفاعی جہاز سازی کی صنعت میں خودانحصاری کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔
مہمان خصوصی نے مقامی سطح پر ڈیزائن کی جانے والی پہلی گن بوٹ کی تیاری پر پاک بحریہ، وزارت دفاعی پیداوار اور کراچی شپ یارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/nlyr7GX
0 Comments