** پاکستان نے رواں ماہ ہونے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے لیے بھارتی ٹیم کو این او سی جاری کردیا ہے۔**
پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر فخر علی شاہ نے بتایا ہے کہ ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں شیڈولڈ ہے ۔
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان سمیت سری لنکا ، فلسطین ، بنگلا دیش، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بتایا کہ بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے لیے غیر ملکی ٹیمیں 25 جنوری سے پاکستان پہنچنا شروع ہوجائیں گی۔
فخر علی شاہ نے کہا کہ انہیں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بھارتی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے لیے این او سی جاری کردیئے ہیں، جو بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکریٹری ہریش کمار کو بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔
فخر علی شاہ نے بتایا کہ بھارتی دستے کے پاسپورٹ پہلے ہی جمع ہیں ، آج این او سی بھی جمع کرا دیا جائے گا ، امید ہے کہ بھارتی ٹیم کو جلد ویزے مل جائیں گے اوروہ پاکستان آئے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/lvzC03c
0 Comments