Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزمان چھوٹی سےغلطی سے پکڑے گئے

لگژری گاڑی میں سوار ہوکر کروڑوں روپے لوٹنے والے دو ملزمان ایک چھوٹی سے غلطی سے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

چور جتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو، نشان چھوڑ ہی جاتا ہے، اور وہی غلطی اسے سلاخوں کے پیچھے لے جاتی ہے، یہی ہوا لاہور میں میں جہاں لگژری گاڑی پر سوار ہوکر عوام سے کروڑوں روپے لوٹنے والے دو ملزمان کو گروہ ایک چھوٹی سے غلطی سے پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے پوش علاقوں میں وارداتیں کرنے والے دو ملزمان پولیس کے لئے سردرد بنے ہوئے تھے، دونوں ملزمان لگژری گاڑی پر شہر میں گھومتے اور بینک سے بھاری رقم نکلوانے والوں کو نشانہ بناتے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان ماسک پہن کر آٹومیٹک رائفلز سے اس اندازمیں حملہ کرتے کہ لُٹنے والے کو لگتا کہ موت چھو کر گزر گئی، انہوں نے ایک سال میں 10 وارداتوں کے دوران عوام سے کروڑوں روپے لوٹے، تاہم ایک سال بعد سی آئی اے کے ہتھے چڑھ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ایک سال تک امیروں کے لئے درد سر بننے والے اس گروہ کے دونوں ملزمان چند روز قبل واردات کے لیے نکلے، اور ڈیفنس کے قریب سنسان گلی میں گاڑی کی نمبرپلیٹ تبدیل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور درجن بھر جعلی نمبر پلیٹس برآمد کرلیں، اور جب تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ یہ دونوں ایک سال کے دوران بینک سے رقم نکلوانے والے 10 افراد کو لوٹ کر کروڑوں روپے ہتھیا چکے ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، اور جن افراد کے ساتھ وارداتیں ہوئی ہیں ملزمان کی نشاندہی پر اس سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/gNTfuAS

Post a Comment

0 Comments