پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ مرکز، سندھ اور بلوچستان میں بھی انتخابات چند ہفتوں کی دوری پر ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، تمام اراکین نے استعفے ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کے منتخب ایوانون کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو چکی ہیں، پنجاب اورخیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا، مرکز، سندھ اوربلوچستان میں انتخابات چند ہفتوں کی دوری پر ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات پاکستان کے بحران کا واحد حل ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام میں جانا تباہ کن ہو گا ایسا کیا گیا تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا اور صورتحال خراب ہو گی، عوام میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224-A کے مطابق الیکشن کمیشن دو دن کے اندر ان چار ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا جو پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا امید ہے الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کی بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا۔
ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کہا کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر محمد امین الحسنات اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوورسیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے
from Samaa - Latest News https://ift.tt/AgmxePq
0 Comments