ضعیف العمر خاتون کو نجی بینک کی مبینہ جعلی یو این لائن سے فون کال کے ذریعے رقم سے محروم کردیا گیا۔
آن لائن فراڈ کرنے والوں نے ضعیف العمر خاتون کو بھی نہ بخشا اور جعلی یو این لائن سے فون کال کے ذریعے خاتون کو 10 لاکھ روپے کی بھاری رقم سے محروم کردیا۔
ڈاکٹر فاکہہ نامی متاثرہ خاتون نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں جعلسازوں کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں بتایا کہ نجی بینک کے یو این نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں مبینہ بینک ملازم نے ان کے بینک اکاؤنٹ اور کارڈ بلاک ہونے کی خبر دی۔
درخواست میں خاتون کا کہنا ہے کہ پن کوڈ مانگنے سے انکار پر ملزم ہراساں کرتا رہا اور بعد میں دوسرے موبائل نمبروں سے بھی کال کرتا رہا۔
خاتون کے مطابق ملزم کو پن کوڈ فراہمی کے فوری بعد میرے کے اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے دو ٹرانزیکشن کے ذریعے دو مختلف نجی بینکوں میں ٹرانسفر ہوئے اور فورا ہی نکلوا لیے گئے۔
خاتون نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ جعلسازوں سمیت ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور رقم کی واپسی یقینی بنائی جائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ivIDyxM
0 Comments