Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

’’کیا حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل نہیں لگا سکتی؟‘‘

سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل نہیں لگا سکتی؟۔

سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران ٹمپرڈ گاڑی سے متعلق کیس میں معاونت نہ ملنے پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ملک میں اس وقت اٹارنی جنرل کون ہے؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیئے کہ آں آں ایسے کر رہے ہیں جیسے بہت مشکل سوال پوچھ لیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا کہ حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل تک نہیں لگاسکتی؟، کیا اٹارنی جنرل تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگین کر رہی ہے؟

فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے ساڑھے 5ہزار وکیل ہیں حکومت کو ایک نہیں مل رہا، اٹارنی جنرل تعینات نہ کرکے حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی پاسداری نہیں کی گئی، پیار سے کہہ رہے ہیں کہ اٹارنی جنرل تعینات کر دیں،

ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل صرف اٹارنی جنرل سے ہدایات لینے کے پابند ہیں، اٹارنی جنرل کی ہدایات کے بغیر ماتحت وکلاء کا پیش ہونا خلاف قانون ہے



from Samaa - Latest News https://ift.tt/vXks9b3

Post a Comment

0 Comments