Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

پاک بھارت جوہری تنصیبات کی سالانہ فہرستوں کا تبادلہ

پاک بھارت معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت نے اپنی اپنی جوہری تنصیبات کی سالانہ فہرستوں کا تبادلہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کےحوالےکی گئی، جب کہ بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی فہرست حوالے کی۔

دفترخارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے 1988 کو دستخط کیے گئے، جس کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کو جوہری تنصیبات سے آگاہ کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت ہرسال یکم جنوری کو فہرست کا تبادلہ ہوتا ہے، اور اور یہ سلسلہ یکم جنوری 1992 سے جاری ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/awry7uA

Post a Comment

0 Comments