عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن آج رات پاکستان پہنچ رہا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن آج رات پاکستان پہنچ رہا ہے، جائزہ وفد پاکستان میں 10 روز قیام کرے گا، اور 9 ویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل پر 1.1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022 معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، اور ٹیکس محاصل، ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقعدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کے جائزہ وفد کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، انرجی سیکٹر اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Cb4VnRX
0 Comments