Ticker

6/recent/ticker-posts

Advertisement

Responsive Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ پر ڈنڈی ماری گئی تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائے گا، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلی پر ڈنڈی ماری گئی تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے، اگر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر ڈنڈی ماری گئی تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی جیب کی گھڑی گیم چینجروں کی ہاتھ کی چھڑی الیکشن سلیکشن میں بدل دےگی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالات انتہائی سنگین ہیں، غریب کو نہ آٹا اور نہ قبر کی زمین میسر ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف جارہاہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Sz7hU6k

Post a Comment

0 Comments